بھٹکل:17/جولائی (ایس اؤنیوز)مرڈیشور کے آراین ایس پالی ٹکنک میں سال اول کے طلبا کے لئےمنعقدہ استقبالیہ اور خوش آمد پروگرام کا ہوناور کے صعنت کار جیوتم نایک نے افتتاح کر نے کے بعد خطاب کرتے ہوہئے کہاکہ طلبا لگاتار کٹھن محنت کریں گے تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے پروگرام کی صدارت کی۔ نائب پرنسپال کے مری سوامی نے طلبا کی ہمہ جہت ترقی میں والدین و سرپرستوں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ پالی ٹکنک کے پرنسپال سنتوش نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ الکٹرکل شعبہ کے صدر سائی دتا نے استقبال کیا تو دنیش آچاریہ نے شکریہ اداکیا۔